ضروری اعلان

Big Announcement ! USCF Membership Drive Begins from 1st August !

Khushkhabri! USCF ki Membership ki muhim ka Aaghaz 1st August se ho raha hai !

खुशखबरी! उलेमा सेल्फ केयर फोरम (USCF) की सदस्यता अभियान 1 अगस्त से शुरू हो रही है!

خوشخبری علماء سیلف کیئر فورم(یو۔ ایس۔ سی۔ ایف۔) کی رکنیت کا آغاز یکم اگست سے ہونے جارہا ہے۔

Big Announcement ! USCF Membership Drive Begins from 1st August !

Khushkhabri! USCF ki Membership ki muhim ka Aaghaz 1st August se ho raha hai !

खुशखबरी! उलेमा सेल्फ केयर फोरम (USCF) की सदस्यता अभियान 1 अगस्त से शुरू हो रही है!

خوشخبری علماء سیلف کیئر فورم(یو۔ ایس۔ سی۔ ایف۔) کی رکنیت کا آغاز یکم اگست سے ہونے جارہا ہے۔

مجلس انتظامیہ

(مولانا) صاحب علی چترویدی صاحب

(سرپرست)

(مفتی) محمد شعیب رضا نظامی فیضی

(بانی و صدر)

(مولانا) محمد عاطف رضا علیمی

(نائب صدر)

(جناب) اکبر علی

(سربراہ شعبہ تصدیق)

(جناب) محمد تبریز نظامی

(شریک بانی و خازن)

(محترمہ) ہما آفرین

(انچارج شعبہ خواتین)

ہمارے بارے میں

علماء سیلف کیئر فورم
Ulema Self Care Forum (USCF)

A unit of Khidmat Educational and Welfare Trust | Regd. No. 220/2026 | Gorakhpur Uttar Pradesh, India

علماء سیلف کیئر فورم (USCF) خدمت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی، کمیونٹی پر مبنی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو علماے کرام، ائمہ، اساتذہ، مؤذنین اور دینی خدمت گاروں کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے سب سے مشکل وقت میں اکثر تنہا رہ جاتے ہیں - وہ خاندان جو کمانے والے عالم دین کے انتقال سے بکھر گیا، کسی عالم دین کی وہ غریب بچی جو نکاح کے انتظار میں ہے، وہ مریض جو علاج کے لیے لڑ رہا ہے، اور وہ بے گناہ امام جو جھوٹے مقدمے میں پھنسا ہوا ہے۔

"ہمارا مشن علماء، ائمہ، اساتذہ، مؤذنوں اور دینی خدمت گاروں کی عزت کی حفاظت کرنا ہے، بیٹی کی شادی، طبی علاج، قانونی مقدمات اور انتقال کے بعد ان کے خاندان بحالی میں امانت، دیانت اور اخلاص کے ساتھ بروقت، شفاف اور باوقار مدد فراہم کرنا۔"

ہماری بنیادی سرگرمیاں چار اہم ستونوں پر مرکوز ہیں:

  • گھر کے ذمہ دار علماے کرام کے انتقال کے بعد ان کے بے سہارا اہل خانہ کی امداد کرنا،
  • علماے کرام کی بیٹی اور بہن کے نکاح میں معاونت،
  • نازک اور جان لیوا بیماریوں میں گرفتار علماے کرام کے علاج کے لیے طبی امداد،
  • جھوٹے مقدمات میں پھنسے علماے کرام کے لیے قانونی امداد۔

ہر ایک روپیہ مکمل شفافیت اور شرعی اصولوں کے مطابق خرچ کیا جاتا ہے۔

علماء ہی علماء کا سہارا ہیں

آپ کا 51 روپیہ صرف ایک فیس نہیں، ایک عہد ہے۔ ایک عہد کہ ہم ایک دوسرے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آج آپ کسی کے کام آئیں گے، کل پوری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔