آنجہانی علماء کے پسماندگان کی مالی مدد
Ulema Self Care Forum (USCF)
علماء سیلف کیئر فورم (USCF) خدمت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی، کمیونٹی پر مبنی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو علماے کرام، ائمہ، اساتذہ، مؤذنین اور دینی خدمت گاروں کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے سب سے مشکل وقت میں اکثر تنہا رہ جاتے ہیں - وہ خاندان جو کمانے والے عالم دین کے انتقال سے بکھر گیا، کسی عالم دین کی وہ غریب بچی جو نکاح کے انتظار میں ہے، وہ مریض جو علاج کے لیے لڑ رہا ہے، اور وہ بے گناہ امام جو جھوٹے مقدمے میں پھنسا ہوا ہے۔
"ہمارا مشن علماء، ائمہ، اساتذہ، مؤذنوں اور دینی خدمت گاروں کی عزت کی حفاظت کرنا ہے، بیٹی کی شادی، طبی علاج، قانونی مقدمات اور انتقال کے بعد ان کے خاندان بحالی میں امانت، دیانت اور اخلاص کے ساتھ بروقت، شفاف اور باوقار مدد فراہم کرنا۔"
ہماری بنیادی سرگرمیاں چار اہم ستونوں پر مرکوز ہیں:
ہر ایک روپیہ مکمل شفافیت اور شرعی اصولوں کے مطابق خرچ کیا جاتا ہے۔
اثر و تاثیر کے راستے پر ہمارے قدموں کے نشانات اور وہ سنگ میل جو ہماری تبدیلی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ہم اکثر دیکھتے تھے کہ وہ علماء، ائمہ اور مؤذنین جو پوری امت کا درد اپنے دلوں میں لیے پھرتے ہیں، اپنے ذاتی درد میں اکیلے رہ جاتے ہیں - چاہے کسی عزیز کا انتقال ہو، بیٹی کا نکاح ہو، یا کوئی سخت بیماری ہو۔ ان کے درد کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا، اور اس سے ہمیں گہری تکلیف ہوتی تھی۔ یہی درد USCF کی بنیاد بنا۔
اس احساس نے ہمیں سوچنے پر مجبور کیا - اگر ہم اپنا درد نہیں سمجھیں گے تو کون سمجھے گا؟
یہی فکر دل میں لیے، جب 2025 کے آخر میں اللہ نے ہمیں عمرہ کی سعادت بخشی، اسی موقع پر ہمیں باہمی تعاون کے اصول پر کام کرنے والا ایک منظم فلاحی نظام دیکھنے کو ملا۔ حرمین شریفین کی بابرکت سرزمین میں ہمارا یہ یقین پختہ ہو گیا کہ یہ کانٹا واقعی ہم خود ہی مل کر نکال سکتے ہیں۔
عمرہ سے واپسی کے بعد ہم نے یہ خیال اپنے محترم استاذ حضرت مولانا صاحب علی چترویدی صاحب اور دیگر بزرگ علمائے کرام کے سامنے رکھا۔ ان کی خلوص بھری دعاؤں، رہنمائی اور مشورہ سے علماء سیلف کیئر فورم (USCF) کی بنیاد رکھی گئی۔ اور اسے خدمت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ 220/2026) کی ایک اکائی کے طور پر قانونی شکل دی گئی، جس میں کسی عام دین کے انتقال پر اس کے خاندان کی مالی مدد کو پہلی ترجیح مقرر کیا گیا۔
الحمدللہ، آج وہ خواب عملی حقیقت بن چکا ہے۔ ہمارے شفاف ماڈل - 51 روپے سالانہ ایکٹیو ممبرشپ اور 90% براہ راست ممبر ٹو ممبر مدد کے ذریعے، جنازہ، نکاح، علاج اور قانونی امداد کے لیے تصدیق شدہ اپیلیں جاری ہیں۔ کوئی مرکزی فنڈ جمع نہیں کیا جاتا - ہر ایکٹیو ممبر ضرورت مند کی براہ راست اس کے بینک اکاؤنٹ میں مدد کرتا ہے اور رسید اپ لوڈ کرتا ہے۔ واقعی ہم اپنا کانٹا خود ہی نکال رہے ہیں۔
Meet Our Team
ہماری ٹیم ملازمین پر مشتمل نہیں بلکہ خادمین پر مشتمل ہے، جو سینئر علماء کرام کی رہنمائی میں اور مخلص رضاکاروں کے ذریعے امانت، شفافیت اور جسدِ واحد کے اصولوں پر کام کرتی ہے
سرپرست
سدھارتھ نگر سے تعلق رکھنے والے ملک گیر شہرت یافتہ خطیبِ ہندوستان حضرت مولانا USCF کے روحِ رواں ہیں۔ بطور سرپرست اور شریک بانی رکن، وہ شریعت کی رہنمائی فرماتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ فورم اخلاص اور خدمتِ دین کے راستے پر گامزن رہے۔ ان کا نام ہی ہمارا اعتماد ہے۔
بانی و صدر
مصنف، سماجی کارکن اور 'ہماری آواز ویب' کے ڈائریکٹر، مفتی محمد شعیب رضا نظامی کا تعلق گولہ بازار، گورکھپور سے ہے۔ گزشتہ 8 سالوں سے وہ ائمہ کرام کی خاموش جدوجہد کو آواز دے رہے ہیں۔ انہوں نے جسدِ واحد کے اصول "اپنا کانٹا ہم خود نکالیں گے" پر علماء سیلف کیئر فورم کی بنیاد رکھی۔ ان کے پاس کوئی مرکزی فنڈ نہیں، وہ اس قافلے کے پہلے خادم ہیں۔ وہ سرپرست علماء کرام کی نگرانی میں فورم کے قانونی، تکنیکی اور انتظامی امور کے ذمہ دار ہیں۔
نائب صدر
گورکھپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور متحرک عالمِ دین، وہ علماء سیلف کیئر فورم کے نائب صدر اور شریک بانی رکن ہیں۔ وہ تصدیق اور نوجوانوں تک رابطہ مہم کی قیادت کرتے ہیں اور بزرگ علماء کرام اور نوجوان حفاظ کرام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
سربراہ شعبہ تصدیق
گولہ بازار سے تعلق رکھنے والے جناب اکبر علی صاحب علماء سیلف کیئر فورم کے شعبۂ تصدیق کے سربراہ ہیں۔ وہ فورم کے سب سے حساس شعبے کی قیادت کرتے ہیں؛ ان کی عملی زمینی تصدیق کے بغیر کوئی بھی کیس شائع نہیں کیا جاتا۔
شریک بانی و خازن
گولہ بازار کے ایک معتمد تاجر، محترم علماء سیلف کیئر فورم کے خزانچی اور شریک بانی رکن ہیں۔ وہ ایسے خزانچی ہیں جو مال نہیں، صرف اعتماد رکھتے ہیں — وہ ہر ماہ شفافیت رپورٹ کا آڈٹ اور اشاعت کرتے ہیں تاکہ ممبر سے مستفید تک براہِ راست مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔
انچارج شعبہ خواتین
محترمہ شعبۂ خواتین کی کوآرڈینیٹر اور علماء سیلف کیئر فورم کی شریک بانی رکن ہیں۔ وہ خصوصی طور پر علماء کرام کی بیواؤں اور بیٹیوں کے کیسز مکمل پردہ اور رازداری کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ کسی بھی خاتون مستفیدہ سے کوئی مرد رکن رابطہ نہیں کرتا۔
Leadership Message
وہ روشن فکر ہستیاں جنہوں نے علماء کی فلاح و بہبود اور جسدِ واحد کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس تحریک کی بنیاد رکھی
بانیِ تحریک - علماء سیلف کیئر فورم
علماء سیلف کیئر فورم کے بانی اور صدر کی قیادت میں یہ تحریک علماء کی فلاح، امداد باہمی اور انتظامی شفافیت کے اصولوں پر قائم کی گئی ہے۔ آپ کا خواب ہے کہ ہندوستان کا ہر عالم معاشی طور پر مستحکم اور محفوظ ہو۔
مرکزی دفتر، گولا بازار
قومی خازن کی نگرانی میں فورم نے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ220/2026) کے تحت پورے ہندوستان میں اپنی ممبر سازی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ہر عالم تک مدد پہنچانا ہے۔
Serving Humanity through Compassionate Islamic Welfare
ہمارا بنیادی مقصد قوم و ملت کی خدمات انجام دینے والے علماء، ائمہ، اساتذہ اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، نکاح، قانونی، طبی اور تجہیز و تکفین میں عزت، امانت اور شفافیت کے ساتھ بروقت مدد کرنا۔
Funeral & Death Support
علماے کرام کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کی بحالی کے لیے فوری مالی مدد۔
Marriage Assistance
علماے کرام کی بچیوں کی شادی، جہیز اور ضروری گھریلو سامان میں تعاون۔
Legal Aid for False Cases
بے گناہ اور جھوٹے مقدمات میں پھنسے علماے کرام کے لیے قانونی رہنمائی اور مالی مدد۔
Medical & Health Aid
سخت بیماری، آپریشن اور دواؤں کے لیے مالی تعاون فراہم کرنا۔
How USCF Works
علماء سیف کیئر فورم کوئی عام خیراتی ادارہ نہیں ہے جہاں آپ چندہ دے کر بھول جائیں۔ یہ جسدِ واحد کا ایک شفاف اور شرعی نظام ہے جہاں ہر فعال ممبر براہِ راست تصدیق شدہ ضرورت مند کی مدد کرتا ہے۔
جب کسی فعال ممبر (عالم دین) کا انتقال ہوتا ہے تو ہم فوری طور پر تصدیق کرکے تمام فعال ممبران سے سوگوار خاندان کے لیے کفن دفن، عدت اور فوری ضروریات کے لیے براہِ راست مدد کی اپیل جاری کرتے ہیں۔ یہی جسدِ واحد کی بنیاد ہے۔
"ایک کا درد سب کا درد ہے - ہم غم کی گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔"
ایک غریب عالم، امام یا مؤذن اکثر اپنی بچیوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔ نکاح میں تعاون کے ذریعے ہم شادی کے اخراجات، جہیز اور ضروری گھریلو سامان کے لیے ممبر سے ممبر تک براہِ راست مدد کو یقینی بناتے ہیں۔
"ہماری بچیوں کی عزت و ناموس کی حفاظت پوری جماعت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔"
جھوٹے مقدمات میں پھنسے بے گناہ علماء کرام کی مدد کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ ہم قانونی رہنمائی، وکیل کی سہولت اور عدالتی کاروائی میں مالی تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ کوئی عالم تنہا نہ رہے۔
"مظلوم کی مدد کرنا سب سے بڑا جہاد ہے، ہم ہر مظلوم عالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
سخت بیماری، بڑے آپریشن یا حادثہ کی صورت میں ایک عالم اپنے علاج کا خرچ نہیں اٹھا پاتا۔ علماء سیلف کیئر فورم کے ذریعے ہم تمام ممبران سے اپیل کرکے اس کے علاج، آپریشن اور دواؤں کے لیے فوری مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔
"ایک جان کو بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانا ہے۔"
آپ کا 51 روپیہ صرف ایک فیس نہیں، ایک عہد ہے۔ ایک عہد کہ ہم ایک دوسرے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آج آپ کسی کے کام آئیں گے، کل پوری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔